جویریہ سعود نے آزاد جمیل کے بجلی بل کم کرنے کے وظیفے کی حمایت کردی

کراچی: اداکارہ جویریہ سعود نے نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران مولانا آزاد جمیل کے بجلی بل کم کرنے کے وظیفے کی حمایت کردی۔
یہ وظیفہ مولانا آزاد جمیل نے شیئر کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کوئی شخص اپنی انگلی سے زم زم لکھ کر بجلی کے میٹر پر لگائے تو اس کے بل میں کمی آ سکتی ہے۔
جویریہ سعود نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وظیفے کی سچائی کی تصدیق تو نہیں کرسکتیں، لیکن اگر اسے سچے عقیدے (عقیدت) کے ساتھ کیا جائے تو یہ اثر رکھ سکتا ہے۔
وظیفے اور اس کے دفاع پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید دیکھنے میں آئی۔ صارفین نے جویریہ سعود پر توہم پرستی کو فروغ دینے اور غیر سائنسی سوچ کو سپورٹ کرنے کا الزام لگایا۔
کچھ صارفین نے کہا کہ بجلی کے بل کم کرنے کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں، نہ کہ ایسے غیر ثابت شدہ روحانی طریقے سے یہ کام کیا جائے۔

Electricity Bill Reducejaveria saudMaulana Azad JameelWafiza