کراچی: اداکارہ سلمیٰ ظفر کے معاوصہ نہ دینے کے الزام کے بعد جویریہ سعود کا بیان بھی سامنے آگیا۔
اداکارہ سلمی ظفر کے ایک کروڑ روپے نہ دینے کے الزام پر جویریہ سعود کا بھی بیان سامنے آگیا۔ جویریہ کا کہنا ہے کہ سلمی ظفر کو پہلے مہینے ہی ہمارے ساتھ کام چھوڑ دینا چاہیے تھا اگر ہم انہیں پیسے نہیں دے رہے تھے، انہوں نے ہمارے ساتھ 7 سال کام کیا۔ ہم نے ان کے پیسوں کی ادائیگی پہلے ہی کردی تھی اور یہ کس حساب کی بات کررہی ہیں یہ ہمیں نہیں معلوم۔
جویریہ نے کہا سلمی ظفرنے کچھ ماہ پہلے مجھ سے ایک کاروبار میں شراکت داری کے متعلق کہا تھا جس میں مجھے کوئی دلچسپی نہ تھی، ان کے بہت اصرار پر جب میں نے منع کیا تو اب یہ ویڈیو سامنے آگئی۔
جویریہ نے کہا کہ جب انسان بولتا ہے تو اس کی تربیت کا اندازہ ہوتا ہے لیکن میں ان کو کوئی جواب نہیں دوں گی کیونکہ میری تربیت ایسی ہوئی ہی نہیں کہ کسی پر الزام لگاﺅں یا بدتمیزی کروں اور جن لڑکوں کی وہ بات کر رہی ہیں وہ ہماری ٹیم کا حصہ ہیں، ایک سال سے ہم کام نہیں کررہے نہ ہی کوئی ڈرامہ بنایا ہے لیکن ہم انہیں پیسے دے رہے ہیں اور خیال بھی رکھ رہے ہیں۔