تہران: ایران کا کہنا ہے کہ طالبان اور ایران کی فورسز میں سرحدی جھڑپ غلط فہمی کے نتیجے میں ہوئی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے کا کہنا تھا کہ افغانستان کے سرحدی علاقوں کے رہائشیوں کی نقل و حرکت سے غلط فہمی ہوئی اور سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اب سرحد پر حالات معمول کے مطابق ہیں۔
ایران اورافغانستان کی سرحد پر گزشتہ روز جھڑپ ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے ایرانی شہریوں کی جانب سے مبینہ طور پر سرحد پار کرکے افغان علاقے میں آنے پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں ایرانی فورسز نے شیلنگ کی۔ سرحدی جھڑپ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
طالبان حکومت کے نائب ترجمان نے نمروز کے سرحدی علاقے میں جھڑپ کی تصدیق کی تھی، تاہم تفصیلات نہیں بتائیں۔