کراچی: فکر اقبال اور موجودہ مسائل پر مبنی مزاحیہ شارٹ فلم ستاروں سے آگے کی شوٹ مکمل ہوگئی، فلم اقبال ڈے کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فورمز پر ریلیز کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وائس آف سندھ کے بینر تلے بننے والی یہ فلم ڈاکٹر عمیر ہارون کی پیش کش ہے۔ اس منفرد شارٹ فلم میں وزیراعظم اور شاعر مشرق علامہ اقبال کا مکالمہ پیش کیا گیا ہے۔ عثمان بزدار، جاوید میاں داد، فردوس عاشق اعوان اور نوجوان شاعرہ کے کردار بھی فلم کا حصہ ہیں۔
علامہ اقبال کا مرکزی کردار ڈاکٹر عمیر ہارون نے نبھایا ہے، فلم میں معروف اداکار شارق محمود، سید عاطف، فائزہ قریشی، نبیلہ اعجاز جلوہ گر ہوئے ہیں۔
اقبال خورشید کے اس اسکرپٹ کو اسامہ چوہدری نے پروڈیوس کیا، مہروز احمد اور ارباز نے ہدایت کاری کا فریضہ انجام دیا، ساؤنڈ انجینئر شجاعت لیاقت، ایڈیٹنگ مہروز احمد اور شجاعت لیاقت نے کی، عکاسی دانش شیخ کی ہے۔
معروف میک اپ آرٹسٹ برہان نے اداکاروں کا میک اپ اور گیٹ اپ کیا، ثمینہ نے انہیں اسسٹ کیا۔