پاکستان کی پالیسیاں کامیاب، بھارتی خارجہ پالیسی کھسیانی بلی کھمبا نوچے ہے: شیخ رشید

لاہور: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سمجھا جارہا تھا ہمیں افغانستان میں قربانی کا بکرا بنایا جائے گا، پاکستان کی پالیسیاں کامیاب ہیں، بھارتی خارجہ پالیسی ایسے ہے جیسے کھسیانی بلی کھمبا نوچے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جوبائیڈن نے کابل دھماکے کا 4 دن پہلے بتادیا تھا، بھارت نے خصوصی طور پر مجھے نشانہ بنایا ہوا ہے، تمام غیر ملکیوں کو 21 دن کا ٹرانزٹ ویزا دیا جارہا ہے، 1480 افراد کو طورخم سے انٹری دی ہے، افغانستان سے آنے والوں کے لیے اسلام آباد کا نیا اور پرانا ایئرپورٹ مختص کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب شہباز شریف بولتے ہیں تو مریم اور نواز شریف خاموش ہوجاتے ہیں، جب نواز شریف اور مریم بولتے ہیں تو یہ خاموش ہوجاتے ہیں، میری اور شہباز شریف کی پارٹی دل سے ایک ہی ہے، پی ڈی ایم ٹائیں ٹائیں فش ہے، پی ڈی ایم میں 2 جماعتیں ہیں، تیسرا کوئی ووٹ نہیں، عمران خان ان سے اگلا الیکشن بھی نہیں ہاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا کو اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ لسٹوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

AfghanistanForeign PolicyIndiainterior ministerShaikh Rasheed