یوراگوئے: جنوبی امریکی ملک میں کرونا وبا کے دوران ایک انوکھی سال گرہ نے لوگوں کی توجہ کھینچ لی، والدین نے بیٹی کو خوش کرنے کے لیے انوکھا انداز اختیار کرتے ہوئے انسانی کیک تیار کر لیا۔
یوراگوئے کے دارالحکومت مونٹی ویڈیو میں والدین نے اپنی بیٹی کی 15 ویں سال گرہ انوکھے انداز میں منائی، سال گرہ کا تحفہ دیکھ کر ان کی بیٹی جذباتی ہو کر رو پڑی۔
الیگزز اور ان کی بیوی اسٹیلا نے مل کر بیٹی اینا کلارا کی 15 ویں سال گرہ منانے کے لیے انسانی کیک کاسٹیوم تیار کیا، جس نے گلیوں میں گھوم پھر کر کلارا کی سال گرہ کو چار چاند لگا دیے۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے باعث بڑی تقریبات پر پوری دنیا میں پابندی عائد ہے، تاہم یوراگوئے کی اس فیملی نے سال گرہ گھر سے باہر محلے میں منائی، جس میں محلے والے بھی شریک ہوئے اور وہ دل چسپی سے اس تقریب کا حصہ بنے، تاہم لوگوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔
اینا کلارا کے دوستوں اور محلے والوں نے انسانی کیک کے گرد رقص بھی کیا اور تقریب کا خوب لطف اٹھایا۔
اس سلسلے میں میڈیا میں چھپنے والی دل چسپ تصاویر نے بھی لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچی۔