انسٹاگرام نے صارفین کیلئے اہم ایپ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

نیویارک: گزشتہ دنوں امریکا میں ٹِک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی (جو بعد ازاں ختم کردی گئی تھی) جس کے بعد صارفین تک صرف اس ایپ ہی کی نہیں بلکہ بائٹ ڈانس کی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ کیپ کٹ تک رسائی بھی ختم ہوگئی۔
میٹا نے یہ موقع غنیمت جانتے ہوئے تخلیق کاروں کے لیے اپنے فری ویڈیو ایڈیٹر ایڈٹس کا اعلان کردیا۔
یہ ایپ امریکا میں فی الحال پری آرڈر پر ہے اور آئندہ ماہ اس کا لائیو کیا جانا متوقع ہے۔ انسٹاگرام کے سربرہ ایڈم موسیری نے اینڈرائیڈ ورژن کو جلد متعارف کرانے کی تصدیق بھی کی ہے۔
ایڈٹس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے صارفین عمودی (یعنی ورٹیکل) اسٹائلز ویڈیوز کے لیے فوٹیج کو عکس بند اور ایڈٹ کرسکیں گے۔ اگر ویڈیو کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیا جائے گا تو ایپ ویڈیو کی لائیو پرفارمنس انسائٹ جیسے کہ ویور انگیجمنٹ فراہم کرے گی۔
ایڈٹس ایپ میں وہ تمام فیچرز موجود ہیں جو کیپ میں پائے جاتے ہیں۔ ان فیچرز میں گرین اسکرین، ویڈیو اوورلے، کیپشن جنریشن اور وائس اوورز شامل ہیں۔ صارف ایپ میں موجود اے آئی اینیمیشن فیچر کو استعمال کرتے ہوئے تصاویر کو حرکت میں لاسکیں گے۔

Big AnnouncedInstagramNew Apps