حکومت نے گیس میٹرز کے رینٹ میں اضافہ کردیا

وفاقی حکومت نے گھریلو گیس صارفین پر مزید بوجھ بڑھا دیا اور گیس میٹرز کے رینٹ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں اسٹیل ملز ملازمین کی گولڈن ہینڈ شیک کیلئے 19 ارب 65 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ وزات خزانہ کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس میٹرز کا رینٹ 20 سے بڑھا کر 40 روپے کردیا گیا ہے۔

وزرات خزانہ کے مطابق صارفین سے گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس ( جی آئی ڈی سی) کے پرانے واجبات جب کہ کے ایک تہائی واجبات بھی لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جے آئی ڈی سی واجبات کی مد میں 22 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ 2018 میں ہی تحریک انصاف کی حکومت نے گیس صارفین کیلئے قیمتوں میں 10سے 143 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔