بھارت کا اگنی پی بیلسٹک میزائل کا تجربہ

اڑیسہ: جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے اگنی پی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا، یہ میزائل ایک ہزار سے دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ گزشتہ روز صبح 10 بج کر 55 منٹ پر اڑیسہ کے ساحل بالاسور کے نزدیک جزیرے میں کیا گیا، مختلف ٹیلی میٹری اور ریڈار اسٹیشنوں سے میزائل کی نگرانی کی گئی۔
بھارت کا یہ شارٹ رینج میزائل ایٹمی صلاحیت کا حامل اور 1 ہزار کلو گرام تک پے لوڈ لے جاسکتا ہے، ڈبل اسٹیج بیلسٹک میزائل اگنی 1 کے مقابلے میں ہلکا اور زیادہ تیز رفتار ہے، ڈی آر ڈی او حکام کا دعویٰ ہے کہ اگنی پی اپنے نشانے کو زیادہ درستی سے نشانہ بناتا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت کورونا سے متاثرہ دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے، اس کے باوجود مودی سرکار عوام کے علاج معالجے پر فنڈز خرچ کرنے کے بجائے میزائل تجربوں میں استعمال کررہی ہے جب کہ عوام کی صحت کی صورت حال انتہائی دگرگوں نظر آتی ہے۔

اگنی پی بیلسٹک میزائلبھارتتجربہ