نئی دہلی: بھارت میں ہندو انتہاپسندی عروج پر پہنچی ہوئی ہے اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کی آگ مزید شدت اختیار کررہی ہے۔
ہندوتوا کا داعش اور بوکو حرام سے موازنہ کرنے پر بھارتی انتہا پسندوں نے کانگریس کے رہنما سلمان خورشید کے گھر کو آگ لگادی۔
سلمان خورشید کی رہائش گاہ پر مشتعل ہجوم نے دھاوا بول دیا۔ گھر میں توڑ پھوڑ کی اور اہل خانہ کو دھمکیاں دیں۔ سابق بھارتی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا مذہبی انتہا پسند گھر کے جلتے ہوئے دروازے دیکھ لیں۔
واضح رہے کہ کانگریسی رہنما سلمان خورشید نے ‘ہندوتوا’ کا موازنہ بوکو حرام اور داعش سے کرتے ہوئے مودی کے دور میں ہندو انتہا پسندی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔