نئی دہلی: بھارت میں امام مسجد کے ساتھ انسانیت سوز تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ہندوؤں کے مذہبی نعرے نہ لگانے پر امام مسجد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ضلع جلنا میں ہندو انتہاپسند ایک مسجد میں گھس گئے اور تلاوت قرآن پاک میں مصروف امام مسجد ذاکر سید کو ہندوؤں کے مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا۔
مسجد کے امام صاحب کے انکار پر ہندو انتہاپسندوں نے ان پر انسانیت سوز تشدد کیا اور ان کی داڑھی جبراً کاٹ دی گئی۔ واقعے کے کچھ دیر بعد نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد آنے والے نمازیوں نے امام مسجد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے حسب معمول ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے امام مسجد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والوں کو گرفتار نہیں کیا۔