نئی دہلی: بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو قبل ازوقت فوج سے ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، بھارتی ایئر فورس نے پاکستان پر حملے کے دوران لڑاکا طیارے کے گرنے اور زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ابھی نندن کی ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلے کی خبر بھارتی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز نے شیئر کی۔
بھارتی ایئرفورس کا یہ فیصلہ 27 فروری 2019 میں ابھی نندن (اس وقت کے ونگ کمانڈر اور حالیہ گروپ کیپٹن) کا طیارہ پاکستان میں گرنے اور بعدازاں ان کے پکڑے جانے کے 3 سال بعد سامنے آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مگ 21 کے 4 اسکوارڈنز میں سے نمبر 51 اسکواڈرن، ابھی نندن 30 ستمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے جب کہ باقی 3 مگ 21 اسکواڈرنز بھی زیادہ دیر تک فورس کا حصہ نہیں رہیں گے اور 2025 تک مرحلہ وار ریٹائرڈ کردیے جائیں گے۔