یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 چھٹیاں متوقع

کراچی: ماہ اگست میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 تعطیلات متوقع ہیں۔
کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں 14 اگست کو یوم آزادی پر عام تعطیل ہوگی۔
چہلم امام حسین جمعہ 15 اگست کو ہوگا، چہلم کی تعطیل وفاقی تعطیلات میں شامل نہیں، تاہم صوبائی سطح پر مقامی تعطیل کی صورت میں متعلقہ علاقوں میں چھٹی ہوگی۔
مخصوص علاقوں میں چہلم کی تعطیل کی صورت میں جمعرات 14 اگست، جمعہ 15 اگست، ہفتہ 16 اور اتوار 17 اگست کی تعطیلات یکجا ہوسکتی ہیں۔
گزشتہ سال بھی راولپنڈی اور کراچی میں چہلم کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

four days holidays expectedIndependence Day of Pakistan