عمران جھوٹا، مذاکرات کے قابل نہیں، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جھوٹا شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مذاکرات کے قابل نہیں۔
مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم کہا کہ گالی، دھمکی اور انتشار سے الیکشن نہیں ملے گا، انتخابات اپنی آئینی مدت مکمل ہونے پر ہی ہوں گے۔
پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سوال پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران خان جھوٹا شخص ہے، کس کے ساتھ مذاکرات کریں، پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے سے کریں؟ واضح طور پر بتادیا ہے کہ عمران خان اس قابل نہیں کہ اس کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا لاشیں بچھانے پر تلے شخص کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے، سڑکوں پر مذاکرات نہیں ہوتے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان سے مذاکرات کے لیے کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی، معمول کے اجلاس کو شاید کمیٹی سمجھ لیا گیا ہے،
ایک شخص ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ کر گیا، اس شخص نے جاتے جاتے پوری کوشش کی کہ ملک سری لنکا بن جائے، وہ شخص کہتا ہے کہ اس کے خلاف بین الاقوامی سازش ہوئی، اصل میں وہ شخص خود ہی بین الاقوامی سازش ہے، اس شخص نے پاکستان کے سفارتی تعلقات کو تباہ کیا، وہ شخص اپنا نامکمل ایجنڈا پورا کرنا چاہتا ہے، چار سال تک یہ فارن فنڈڈ فتنہ ملک پر مسلط رہا، 4 سال التوا کا شکار منصوبے دوبارہ شروع کیے جا رہے ہیں۔
عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جب تم کنٹینر پر کھڑے تھے، شہباز شریف نے پنجاب میں اسپتال بنائے، سڑکیں بنائیں، شہباز شریف ملک کی معیشت، سفارتی تعلقاتی، معاشی بحالی، امن، سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہیں، آج بھی تم کنٹینر پر کھڑے ہوکر غلاظت بک رہے ہو، تمہاری 2014 اور آج والی زبان میں کوئی فرق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ شخص بے امنی پھیلانے کا منصوبہ مکمل کررہا ہے، عمران خان اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کا کہہ رہے تھے، اداروں کو عمران خان کے للکار نے کا جشن بھارت میں منایا جارہا ہے، مودی کا میڈیا کہہ رہا ہے پاکستانی فوج، آئی ایس آئی پر حملہ کریں گے، مودی کا کیمپین منیجر عمران خان کہہ رہا ہے میں خود حملہ کروں گا، دنیا پاکستان کی مدد لیکن عمران خان بدامنی سے سب روکنا چاہتے ہیں۔

Federal minister informationImran KhanMaryam AurangzebPTI