جسم فِٹ ہو تو دماغ بھی تیز، توانا اور جوان رہتا ہے

کراچی: یہ بات سائنس سے ثابت شدہ ہے کہ اگر جسم فِٹ رہے تو دماغ بھی زیادہ عرصے تک تیز، توانا اور جوان رہتا ہے۔
اسے Body–Brain Connection کہا جاتا ہے۔ جسمانی سرگرمی دل کو مضبوط کرتی ہے، جس سے دماغ تک زیادہ آکسیجن اور غذائی توانائی پہنچتی ہے۔ نتیجے کے طور پر یادداشت بہتر، توجہ میں اضافہ، ذہنی تھکن کم، اسی طرح ورزش، خاص طور پر تیز چہل قدمی، دوڑ، سائیکلنگ، دماغ میں ایسے کیمیکلز بڑھاتی ہے جو نئے نیورونز پیدا کرتے ہیں۔ یہ عمل neurogenesis کہلاتا ہے اور یہ دماغ کو ’جوان‘ رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔
ورزش کولیسٹرول کم کرتی ہے اور اینڈورفنز بڑھاتی ہے جو خوشی کا احساس دیتے ہیں۔ کم تناؤ، بہتر ذہنی صحت، کم ڈپریشن اور کم بے چینی کی کیفیت محسوس ہوتی ہے۔
فِٹ باڈی نیند کو بھی منظم کرتی ہے۔ اچھی نیند دماغ کے لیے ایسے ہے جیسے کمپیوٹر کی ڈیپ کلیننگ۔ اس سے یادداشت، فیصلہ سازی اور سیکھنے کی صلاحیت میں بہتری ہوتی ہے۔
لمبے عرصے تک ورزش دماغی بیماریوں کے خطرے کو بھی نمایاں طور پر گھٹاتی ہے۔ خاص طور پر روزانہ 30 منٹ کی واک بھی دیرپا اثرات رکھتی ہے۔ جب جسم بہتر ہوتا ہے تو انسان خود کو بہتر محسوس کرتا ہے۔ موڈ اور موٹیویشن بڑھتی ہے اور دماغ زیادہ فعال رہتا ہے۔

EnergeticFit BodyMind Stay SharpYouthful