Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

سندھ کا پانی اگر چوری ہوا تو حساب لیں گے، حلیم عادل شیخ

کی طرف سے ویب ڈیسک پر جولائی 2, 2021

حیدرآباد:اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ اسمبلی کا رکن منتخب ہونے کے بعد ہر ممبر کا کام ہے کہ اپنے علاقے کے مسائل اجاگر کرے ، الزامات لگائے جارہے ہیں وفاق نے سندھ کا پانی چوری کرلیا، پنجاب نے سندھ کا پانی چوری کرلیا، سندھ کا پانی اگر چوری ہوا تو ایک ایک بوند کا حساب لیں گے۔
حیدرآباد میں رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں پینے کے صاف پانی کے مسائل کا سامنا ہے،کسانوں کو کاشتکاری کیلئے برابری کی بنیاد پر پانی ملنا چاہیے۔
حلیم عادل شیخ نے کہاکہ کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، سندھ کے حقوق کی بات کرتا ہوں، پانی اگر ہمارے حصے سے کم آ رہا ہے تو ہم حساب لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی صوبے کے ساتھ ناانصافی کا سوچ بھی نہیں سکتی،پانی کی تقسیم کے معاملے پر کسی صوبے سے زیادتی نہیں ہو رہی۔
حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت 65 ارب روپےسندھ میں تقسیم کیے گئے، سندھ کے حقوق کا تحفظ ہر سطح پر کریں گے

If Sindh water is stolensays Haleem Adil Sheikhwe will take account
  • پاکستان
  • خاص خبریں
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی، سونا بھی سستا

کووڈ ویکسین بچوں کی قبل ازوقت پیدائش کا خطرہ ٹالنے میں معاون

خاتون نے تین منزل سے طویل وِگ بناکر گنیز ورلڈ ریکارڈز نام کرلیا

بنگلادیش: طالبعلم رہنما عثمان ہادی کے قتل پر بھارت کیخلاف شدید احتجاج

دونمبری پڑگئی بھاری، مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ میں بھارتی ایتھلیٹس کا پہلا نمبر

امیر گیلانی کے سوا کسی اور سے شادی کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی، ماورا

سعودیہ میں برف باری، پہاڑی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • وائس آف سندھ
  • کیریئر
  • رابطہ کریں
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں