واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران پر سخت معاشی دباؤ ڈالنے کی تیاری کررہا ہے، تاکہ تہران کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جاسکے۔
امریکی صدر نے کہا کہ وہ جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کریں گے۔
اہم آبی گزرگاہ کے حوالے سے ٹرمپ کا یہ بیان کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز سے عالمی تیل کی سپلائی کا ایک بڑا حصہ گزرتا ہے۔
اس سے قبل واشنگٹن اور تہران کے درمیان 6 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں مشکلات کے دوران امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ امریکا آئندہ ہفتے کے اوائل میں ایران کے خلاف ایسی سخت پابندیاں اور اقدامات نافذ کرے گا، جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔