"لو گُرو” میں ماہرہ اور ہمایوں کے ساتھ ایک مضبوط اداکاروں کی ٹیم شامل ہے جن میں مومنہ اقبال، میرا سیٹھی، سہائے علی ابڑو، عمّارہ ملک، عدنان شاہ ٹیپو، مرینہ خان، انی زیدی، عثمان پیرزادہ اور جاوید شیخ شامل ہیں۔
فلم کا ٹریلر مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہا ہے جس کے بعد انہیں بے صبری سے اس کی ریلیز کا انتظار ہے۔ لو گرو 6 جون 2025 کو پاکستان کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔