کھو جانے والی لڑکی 53 سال بعد اہل خانہ سے کیسے ملی؟

لندن: فیس بُک کا کرشمہ، 4 سال کی عمر میں لاپتا ہونے والی بچی بالآخر 53 سال کے طویل وقت کے بعد اپنے اہل خانہ سے جاملی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 4 سال کی سوزن گیروائس 1969 میں اس وقت گم ہوگئی تھیں جب وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ فلوریڈا میں قائم ڈزنی ورلڈ گئیں اور پھر واپس نہ آئیں۔
سوسن نے بتایا کہ جب وہ اپنے اہل خانہ سے بچھڑیں تو اُن کی عمر چار سال تھی، وہ فلوریڈا سے سفر کرتی کینیڈا، نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا پہنچیں۔

سوسن نے بتایا کہ وہ اب دادی ہیں: بچپن میں وہ اپنے چھ بہن بھائیوں کے ساتھ مسافر خانے میں رہتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ میری دوستی ایک اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے جوڑے سے ہوئی، اُس عورت کو میں نے اپنی ماں کہنا شروع کیا، اُس کے دو لڑکے تھے اور انہیں لڑکی کی خواہش تھی۔
جوڑے نے میری میری ماں سے ڈزنی ورلڈ لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا اور انہیں میرا پیدائشی سرٹیفکیٹ دیا تاکہ مجھے ان کے پاسپورٹ پر رکھا جاسکے، اس کے بجائے وہ مجھے کینیڈا، آسٹریلیا اور بعد میں نیوزی لینڈ لے گئے۔
جوڑے نے سوزن اور دوسروں کو بتایا کہ انہوں نے اس بچی کو ہمیشہ کے لیے گود لے لیا ہے اور اسی منصوبے کے تحت وہ نیوزی لینڈ لے کر پہنچے تھے مگر مجھے اُس وقت نزاکت کا احساس نہیں ہوا کیونکہ ان کے حالات بہت اچھے تھے جبکہ ہمارے گھر میں غربت تھی۔
سوزن کے مطابق دس سال کی عمر میں اُن کی منہ بولی ماں کا انتقال ہوگیا تھا، اُس کے بعد پھر انہوں نے نیوزی لینڈ میں قائم ٹریول کمیونٹی کے مرکز میں ہی قیام کو ترجیح دی کیونکہ انہیں یہاں رہنا پسند تھا۔
خاتون کے مطابق اُن کے اہل خانہ کو خوف تھا کہ وہ زندگی میں دوبارہ کبھی بچی کی شکل کو نہیں دیکھ سکیں گے، اس لیے ماں نے بہت شدت کے ساتھ مجھے تلاش کیا مگر وہ بے چاری انتظار میں ہی دنیا سے گزر گئیں۔
سوزن نے بتایا کہ سب کچھ اچھا چل رہا تھا تاہم ایک وقت جب وہ اپنا پاسپورٹ نیا بنوانے کے لیے آئیں تو انہیں افسران نے پکڑ لیا جس پر وہ اپنے گود لینے کا کوئی ریکارڈ بھی پیش نہیں کرسکیں۔
اس کے بعد ان کے شوہر نے ایک آسٹریلوی فیس بک پیج پر اپیل کی، جس پر سوزن کی اپنے چھ بہن بھائیوں میں سے چار کے ساتھ ویسٹ یارکشائر میں 53 سال بعد دوبارہ ملاقات ہوئی۔
یہ جوڑا ان تمام برسوں کے بعد آخرکار ان سے ملنے کے لیے حال ہی میں برطانیہ گیا تھا، اور سوزن کی 57ویں سالگرہ بھی دھوم دھام سے منائی گئی۔

Meet siblings after 53 yearsMissing PersonSusan