اور اب دونوں کا گانا ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس کی ویڈیو پر سخت تنقید کررہے ہیں کیونکہ انہیں حرا مانی کا گانے میں کردار ایک آنکھ نہیں بھایا ہے۔
حرا مانی نے اس گانے کی ویڈیو میں ایک رقاصہ کا کردار ادا کیا ہے جب کہ رجب بٹ ایک گینگسٹر ہیں۔
حرا مانی کے رقص کے دوران رجب بٹ اس پر پیسے لٹارہے ہیں۔ حرا مانی پاکستانی نوٹوں کو پیروں تلے روند رہی ہیں۔ حرا مانی کی جانب سے اس اقدام پر صارفین بھڑک اٹھے اور ان مناظر پر خوب تنقید کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ اس گانے کو حمزہ ملک نے گایا ہے اور اس کو یوٹیوب پر ریلیز ہونے کے چند گھنٹوں میں ہی لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔