مدینہ منورہ: گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے مدینہ منورہ اور گردونواح میں سردی بڑھ گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ مسجد نبوی میں بارش کے دوران زائرین نے باران رحمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز پیر سے بدھ تک مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ حکام نے بارش کے دوران ڈرائیونگ احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض اور نواحی علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔