مدینہ منورہ: موسلادھار بارش سے مدینہ منورہ کا موسم خوش گوار ہوگیا۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ میں بادل خوب برسے جس سے ہر طرف جل تھل ہوگیا۔
مسجد نبوی میں بھی باران رحمت جم کر برسا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔
ویڈیو میں زائرین کو مسجد نبویﷺ میں دیکھا جاسکتا ہے جو موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اس خوبصورت مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ مدینہ منورہ میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئی اور موسم خوش گوار ہوگیا ہے۔