ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ!

اسلام آباد: مرکزی حکومت نے ایس او پیز کے تحت طلبا سے ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا، جس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، اجلاس میں گرمیوں کی چھٹیاں مزید کم کرنے، تمام کلاسز کے امتحانات ایس او پیز کے تحت کروانے اور جون میں بورڈ امتحانات لینے کی تجاویز زیرغور آئیں۔
اجلاس میں باہم مشورے سے حکومت نے فیصلہ کیا کہ رواں سال بغیر امتحان کسی طالب علم کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، بلکہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت ہوں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے، دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر ہونے کی صورت میں جامعات پرویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی جس کا فیصلہ صوبے کریں گے۔

Education ministers meetingexamsFederal Minister educationShafqat Mahmood