حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمیت 119.80 روپے کی سطح پر برقرار رہے گی اور اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 81 پیسہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 88 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر لی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپیہ 10 پیسے کا اضافہ کرکے لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 85 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جو اگلے پندرہ دن تک لاگو رہیں گی۔
خیال رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز وزارت خزانہ کو بھیجی تھیں جس میں پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 1 روپیہ فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی

Government decides not to increase petrol and diesel prices