کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے اور آج بھی 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کم ہوگئی جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کے دام ایک لاکھ 21 ہزار 600 روپے ہوگئے۔
24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 1544 روپے کم ہوکر 104252 روپے ہوگئی جب کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 42 ڈالر کم ہوکر 1797 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تسلسل کے ساتھ ڈالر اور سونے کے نرخ میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، اب اس میں دوبارہ کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔