جرمن قونصل جنرل کا قائداعظم کو خراج عقیدت اور کرسمس پر مبارکباد

کراچی: جرمن قونصل جنرل نے یوم پیدائش پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا جب کہ کرسمس پر پاکستان سے تعلق رکھنے والی مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کی۔
جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج ہم بانی پاکستان محمد علی جناح کی سالگرہ منارہے ہیں، مجھے امید ہے کہ نوجوان نسل اپنے قائد کے نقش قدم پر چلے گی، محمد علی جناح پاکستانی عظیم قوم کے فادر آف نیشن تھے۔
بعدازاں
جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز نے اس موقع پر کرسمس کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر روڈیگر کا کہنا تھا کہ سال 2022 آسان نہیں رہا، اس سال بھی کورونا وائرس کا سامنا رہا، سال 2022 میں پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا رہا،
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری رہی، امید ہے کہ 2023 خوشبو سے بھرا سال کے ساتھ دنیا میں بہتری کی جانب بڑھے گی۔

BirthdayChristmas greetingGerman Consul GeneralTribute To Quaid e Azam