آزادی کے بعد کراچی کی تاریخ کا گرم ترین دن!

کراچی: شہر میں موجودہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدید لہر نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، 14 اپریل 1947 کو کراچی کا درجہ حرارت 44.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دوپہر ایک بجے شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جو یک دم 2 ڈگری اوپر چلاگیا، شہر میں 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں اور اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 5 فیصد ہے، تاہم شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے۔

#Heat wavehottest daykarachi