سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس جگر کے کینسر کا شکار

لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس جگر کے کینسر میں مبتلا ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق محمد الیاس کی مقامی اسپتال میں سرجری ہوگی، سابق کرکٹر نے کامیاب سرجری کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ 79 سالہ محمد الیاس نے 10 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے 82 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے۔
اس کے علاوہ محمد الیاس پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔
محمد الیاس قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن، جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے بھی ہیڈ رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ محمد الیاس سابق اوپنر عمران فرحت کے سسر بھی ہیں۔

Former Chief SelectorFormer Test CricketerLiver Cancersurgery