پہلی بار 5 لاکھ یومیہ ویکسین لگائی گئی، اسد عمر

اسلام آباد:‌وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمر کا کہنا ہے کہ کل پہلی بار ملک بھر میں 5 لاکھ 25 ہزار ویکسین لگائی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا کہ پہلی بار سب سے زیادہ یومیہ ویکسین کی پہلی خوراک لگانے کا ریکارڈ گزشتہ روز حاصل کیا گیا ہے۔

اسد عمرنے کہاکہ کل 3 لاکھ 90 ہزار ویکسین کی پہلی خوراکیں لگائی گئیں ،انشاء اللہ ملک میں ویکسین لگانے کی رفتار مزید بڑھے گی۔

000 vaccines were administered daily500Asad Omar saidFor the first time