شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تاریخ میں پہلی بار تیل اور گیس کے ذخائر کی بازیافت ہوئی ہے۔
ترجمان ماڑی پٹرولیم نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے جس میں 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیرل یومیہ تیل کی بڑی دریافت کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی اور ملک میں ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جب کہ مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی۔
دھیان رہے کہ بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں عرصہ دراز قبل گیس اور تیل کے ذخائر دریافت ہوچکے ہیں جب کہ پہلا موقع ہے کہ شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے ذخائر کی بازیافت ہوئی ہے۔