فردوس شمیم کا سندھ اسمبلی کی رکنیت سے احتجاجآٓ مستعفی ہونے کا اعلان

کراچی: پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
سندھ اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پچھلے تین سال سے جمہوریت کا جنازہ دیکھتے آرہے ہیں، اپوزیشن لیڈر کا نہ مائیک کھلتا ہے، اسٹینڈنگ کمیٹی میں حقیقی اپوزیشن کی کوئی رکنیت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل قائد حزب اختلاف کا مائیک کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی،
کل اراکین کو معطل کیا گیا، آج ہمارے اراکین کو اسمبلی میں آنے نہیں دیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنی سیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں، اس ایوان میں اپنے حلقے کی خدمت نہیں کرسکا، میرے پاس احتجاج کے لیے سڑکیں موجود ہیں،
میں احتجاجاً سندھ حکومت کے خلاف استعفیٰ فلور پر دے کر آچکا ہوں۔

پی ٹی آئیرکن سندھ اسمبلیفردوس شمیم نقویمستعفی ہونے کا اعلان