آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ٹریک پر ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف پروگرام معطل ہونے یا اس کی تاخیر سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے اس امر کی تصدیق کی کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ٹریک پر ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کے قوانین کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام معطل ہونے یا اس میں تاخیر کے حوالے سے بعض ٹوئٹس اورخبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام درست اندازمیں آگے بڑھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی کڑی شرائط پر عمل کرتے ہوئے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں جب کہ بجلی قیمتوں میں بھی متواتر اضافے دیکھنے میں آرہے ہیں جب کہ ملک کے طول و عرض میں بدترین مہنگائی کے نشتر عوام پر برس رہے ہیں۔

Finance MinisterIMF dealMiftah ismailTweet