مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 128واں یومِ پیدائش

کراچی: بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 128 واں یومِ پیدائش آج پورے ملک میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔
مادر ملت کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ملک بھر میں سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام قرآن خوانی اور دیگر تقریبات منعقد کی گئی ہیں۔


مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح 31 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔1947 میں دہلی کو خیرباد کہہ کر کراچی منتقل ہوگئیں، قائداعظم کی وفات کے بعد وہ قریباً 19 سال بقیدِ حیات رہیں۔ 9 جولائی 1967 کو کراچی میں اُن کا انتقال ہوا۔

BirthdayFatima JinnahMadar e millat