کراچی: معروف اداکار اور گلوکار فرحان سعید نے کہا ہے کہ وہ ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو نہیں دیکھ رہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں وہ اپنی اہلیہ عروہ حسین کے ساتھ شریک ہوئے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فرحان سعید نے کہا کہ گلوکاری میں زیادہ پیسہ ہے، اداکاری بہت مشکل اور مزدوروں والا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلم بنانا ایک جنگ ہے، جو فلم بناتے ہیں ان کو سلام ہے۔
فرحان سعید نے کہا کہ میں پاکستان کو ورلڈکپ فائنل میں نہیں دیکھ رہا، ٹورنامنٹ میں ہم سے زیادہ اچھی ٹیمیں ہیں، میں نے بھارت کے خلاف میچ مصروفیت کے باعث بس بھاگتے بھاگتے دیکھا۔
دوسری جانب کرکٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا سب سے اہم چیز میچ جیتنا ہوتا ہے، انگلینڈ کی ٹیم بیک فٹ پر نظر آئی جب کہ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے اچھا نہیں کھیلا۔