Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے ملزمان کو پکڑلیا گیا

کی طرف سے ویب ڈیسک پر مئی 20, 2022

اسلام آباد: پاک فوج کا نام استعمال کرتے ہوئے سماجی ذرائع ابلاغ پر جعلی اکاؤنٹ چلانے والے ملزمان کو پکڑ لیا گیا۔جعلی اکاؤنٹس چلانے والے ملزمان کو پکڑ کر اکاؤنٹس بلاک کردیے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے ملزمان پکڑے گئے اور انکشاف ہوا کہ میجر جنرل فیصل مشتاق اور میجر جنرل اصغر کے ہینڈل سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس فیک تھے جب کہ جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔
پاک فوج کے سینئر آفیسرز کے جعلی اکاؤنٹس سے ایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جا رہا تھا اور تاثر یہ دیا جا رہا تھا کہ فوج کے اندر سے کسی ایک خاص جماعت کی حمایت کی جا رہی ہے، پی ٹی اے نے دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا اور ان جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Fake accountPak ArmyPTAsocial Media
  • پاکستان
  • خاص خبریں
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

حضرت ابوبکر صدیقؓ کا یوم وصال

ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کیلئے 54 کروڑ ڈالر کی منظوری

برطانیہ کا امریکا پر انحصار ختم کرکے فوجی تیاریاں شروع کرنے کا عندیہ

لازوال عشق: عائشہ عمر کا متنازع رئیلٹی شو یوٹیوب سے ہٹادیا گیا

سلطان گولڈن نے مزید دو نئے ورلڈ ریکارڈز قائم کردیے

بونیر کو تباہ ہونے سے بچایا جائے

گرم علاقوں کے بچوں کی تعلیمی صلاحیت پر منفی اثرات پڑنے کا انکشاف

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • وائس آف سندھ
  • کیریئر
  • رابطہ کریں
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں