شکاگو: پاکستانی نژاد فوٹوگرافر ثانیہ خان کو مبینہ طور پر ان کے سابق شوہر نے گولی مار کر اسی بندوق سے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جب شکاگو پولیس فائرنگ کی آواز کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچی تو گھر کے دروازے پر 29 سالہ ثانیہ خان کی لاش پڑی تھی۔ سر پر گولی کا نشان تھا اور ساتھ ہی ایک مرد بھی زخمی حالت میں کراہ رہا تھا۔
فوری پولیس نے زخمی کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ نوجوان کی شناخت راحیل احمد کے نام سے ہوئی جو مقتولہ ثانیہ خان کے سابق شوہر تھے اور حال ہی میں دونوں کے درمیان طلاق ہوئی تھی۔
اپنے قتل سے ایک روز قبل ہی پاکستانی نژاد ثانیہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی طلاق سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ سابق شوہر اور مبینہ قاتل کے اہل خانہ نے بتایا کہ راحیل خان تین دن سے لاپتا تھے اور ازدواجی زندگی کی ناکامی اور تنہائی کے باعث کئی ذہنی مسائل کا شکار تھے۔