قوم آج بھی سانحہ اے پی ایس کے غم سےنہیں نکل سکی،حنید لاکھانی

کراچی: ماہر تعلیم و سماجی رہنما حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ ہماری قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ قیمت ادا کی جس کا کوئی تخمینہ نہیں لگایا جاسکتا
سانحہ ای پی ایس کی ساتویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں حنید لاکھانی کاکہنا تھا کہ دنیا کی اس جنگ کی سب سے بھاری قیمت ہماری افواج، سپاہیوں اور نہتے شہریوں نے ادا کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانی دی اور بے انتہا معاشی نقصانات اٹھائے،اگر کوئی موردِ الزام ٹھہراتا ہے تو ان پر واضح ہو کہ نقصانات کے باوجود ہم ملکی، علاقائی اور عالمی امن کے لئے پرعزم ہیں، 16 دسمبر کا دن ہمیں اُس سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے
جس روز معصوم جانوں کی شہادت کے واقعے نے پوری قوم کو غم میں مبتلا کیا اور معصوم بچوں کی شہادت نے قوم میں دہشت گردی کے خلاف وحدت کو جنم دیا
حنید لاکھانی نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور دیگر اداروں نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن معرکہ سرانجام دیا اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب جیسی مثال نہیں ملتی، سانحہ اے پی ایس پشاور میں بچھڑ جانے والوں کی یاد ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گی
انہوں نے کہا کہ ہم شہیدوں کو خراجِ عقیدت اور شہدا کے غمزدہ والدین سے دِلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں.

Even today the nation could not get out of the grief of APS tragedyHaneed Lakhani