یوم آزادی: ارطغرل کی پاکستانی سفارت خانے آمد، سندھی اجرک پیش کی گئی

انقرہ: ’’ارطغرل غازی‘‘ کے ہیرو انجن التان دزیاتن نے پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دی ہے جب کہ وہ جلد پاکستان بھی پہنچیں گے۔


دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں نے گزشتہ روز جشن آزادی منایا۔ اس موقع پر نہ صرف پاکستانی فنکاروں کی جانب سے قوم کے لیے خوشیوں بھرے پیغامات دیے گئے ہیں بلکہ ارطغرل غازی نے بھی خصوصی طور پر پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔


انجن التان دزیاتن نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کی خوشی میں شامل ہونے کے لیے ترکی میں موجود پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستانی سفارت کار بلال خان پاشا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستانی سفارت کار کی جانب سے اداکار کو سندھی اجرک پیش کی گئی۔
پاکستانی سفارت کار بلال خان پاشا کی جانب سے ٹویٹ کی گئی جس میں اداکار کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی گئیں، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہم اپنے بھائی انجن التان دزیاتن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یوم آزادی کے موقع پر پُرخلوص، محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی سفارت کار نے یہ بھی کہا کہ انجن التان دزیاتن بہت جلد پاکستان آئیں گے۔


اس موقع پر ’’ارطغرل غازی‘‘ نے ٹویٹر پر جاری کردہ ویڈیو میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک ہو۔

ارطغرل غازیپاکستانی سفارت خانے کا دورہجشن آزادی کی مبارکباد