ربیع الاول کی مناسبت سے انجینئر حمیر میمن کی ٹرانسمیشن کی مقبولیت میں اضافہ

کراچی: ماہ ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی ہر سُو جشن آمد رسول کے سلسلے میں تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔ امت مسلمہ نبی محترم صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن ولادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ مناتی ہے۔ اس بار انجینئر حمیر میمن کو عاشقان رسول کے لیے جشن عید میلاد النبی کی مناسبت سے شان دار ٹرانسمیشن تحفے کے طور پر پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
انجینئر حمیر میمن انتہائی تیزی سے اُبھرتا ہوا نام ہیں، وہ اس مبارک ماہ میں پہلی بار ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ربیع الاول ٹرانسمیشن پیش کررہے ہیں، جسے عوامی سطح پر بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔
اس پروگرام میں مذہبی اسکالرز سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق مفید گفتگو کی جارہی ہے، خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ پر سیر حاصل مباحث دیکھنے میں آرہے ہیں۔ دین اسلام کو پھیلانے کے لیے نبی محترم کی شب و روز ریاضتوں کا احاطہ کیا جارہا ہے، اس دوران خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش آنے والی مشکلات کا بیان ہورہا ہے۔ دشمنوں کو اپنے اخلاق سے اپنا گرویدہ بنانے والے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی اسوہ حسنہ پر مفید مذاکرے دیکھنے میں آرہے ہیں، نبی محترم کی صداقت اور امانت داری کی کٹر دشمن بھی گواہی دیتے تھے۔ آپ کی حیات مبارکہ کے ہر ہر پہلو سے متعلق گفتگو اس پروگرام میں شامل ہے، جسے ناظرین خوب سراہ رہے ہیں۔
انجینئر حمیر میمن کی اس کاوش کو پسندیدگی کی سند مل رہی ہے۔ اس ٹرانسمیشن کو انتہائی مہارت کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے، ٹیکنالوجی کا بھی عمدہ طریقے سے استعمال کیا گیا ہے۔
انجینئر حمیر میمن پیشے کے لحاظ سے الیکٹرک انجینئر ہیں۔ نعت خوانی کے شعبے میں بھی مقبول ہیں۔ اس ٹرانسمیشن کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے عوام انہیں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے تشبیہہ دے رہے ہیں۔

Engineer Humair MemonFirst Time in Digital PlateformPopularityRabi ul AwalTransmission