کراچی: شہر قائد میں غیر ملکی پرواز نے انجن بند ہونے پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پرواز کیو آر 926 قطر سے فلپائن جارہی تھی۔ دوحہ سے اینجلس سٹی جانے والی پرواز نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔
پاکستان کی فضائی حدود میں ڈریم لائنر طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا۔ 39 ہزار فٹ کی بلندی پر قطر ایئرویز کے طیارے میں شدید خرابی پیدا ہوئی۔
پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی اور کراچی میں فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔ 787 ڈریم لائنر طیارہ کراچی جناح ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کرگیا۔
طیارے میں سوار 187 مسافر لاؤنج منتقل کردیے گئے جن کا معائنہ بھی کیا گیا۔ طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہے اور مسافر روانگی کے منتظر ہیں۔