مکہ مکرمہ: حجاز مقدس میں عیدالفطر آج منائی جارہی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز عید ادا کردی گئی۔
سعودی عرب میں عید کی نماز کے سب سے بڑے اجتماع حرم شریف اور مسجد نبوی ﷺ میں ہوئے جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ نماز عید کے ان روح پرور اجتماعات میں شاہی خاندان کے ارکان، علماء و شیوخ نے شرکت کی۔ اس موقع پر لاکھوں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔
کینیڈا، افغانستان، ترکیہ، مصر، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں بھی عید آج منائی جارہی ہے۔ برطانیہ میں اس سال بھی کچھ لوگ آج جب کہ کچھ کل عید منائیں گے۔ بھارت، ایران، جاپان، فلپائن، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا میں کل یعنی ہفتہ 22 اپریل کو عید منائی جائے گی۔