لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا سے شفایاب ہوگئے، تازہ ترین دو ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آگئیں۔
شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پوری طرح سے صحت یاب ہوگیا، آج کام پر واپس جارہا ہوں، جلد صحت یابی بلاشبہ ویکسین کے باعث ہوئی، ویکسین واضح طور پر کام کرتی ہے اور بیماری کے خلاف بہترین دفاع ہے۔
By the grace of Allah I have fully recovered. My latest two tests are negative. Going back to work today. The mild symptoms and quick recovery are without a doubt because of the vaccination . Clearly vaccines work and are the best defence against this horrible disease
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) June 2, 2021
دوسری جانب این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 80 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 930 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار 667 ہوگئی۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 557، سندھ میں 3 لاکھ 19 ہزار 447، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 124، بلوچستان میں 25 ہزار 295، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 600، اسلام آباد میں 81 ہزار 357 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 287 کیسز رپورٹ ہوئے۔