کراچی: مولانا ڈاکٹر عادل خان کراچی میں ایک قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے، ان پر حملہ شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں ہوا، ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
ڈاکٹر عادل خان کو شدید زخمی حالت میں لیاقت نیشنل اسپتال لے جایا جا رہا تھا، مگر وہ جاں بر نہیں ہوسکے ان کی گاڑی پر مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال روانہ کیا گیا، اسپتال ترجمان کے مطابق مولانا عادل خان کو دو گولیاں لگیں۔
ڈاکٹر عادل خان معروف عالم دین، مولانا سلیم اللہ خان کے صاحب زادے اور جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم تھے۔