کراچی: بالآخر ایک ہفتے بعد پھر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر بڑھ رہی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 220.95 روپے ہے، انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاؤ 7 پیسے بڑھا ہے۔
انٹربینک میں گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 220.88 روپے تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2.50 روپے کم ہوکر 225.40 روپے ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آنے کے بعد ڈالر کے نرخ میں مسلسل کمی آئی تھی اور ڈالر 22 روپے سے زائد سستا ہوگیا تھا جب کہ پچھلے چند دن سے ڈالر کے نرخ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔