ڈھاکا ٹیسٹ: 70 رنز پر پاکستان کے دونوں اوپنرز آئوٹ

پاکستان اور بنگلادیش کے مابین ڈھاکا میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی 2 وکٹ 70 رنز پر گر گئی۔
دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم کی جانب سے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر عابد علی تھے جنہیں بھی تیج الاسلام نے آؤٹ کیا، انہوں نے 39 رنز بنائے۔
پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عبدﷲ شفیق تھے جنہوں نے 25 رنز کی اننگز کھیلی، انہیں تیج الاسلام نے بولڈ کیا۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے والی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا ہے اور ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبدﷲ شفیق، اظہر علی، حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی، ساجد خان اور فہیم اشرف پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
بنگلادیش نے اپنی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں، یاسر علی، سیف حسن اور ابو جاوید کی جگہ شیکب الحسن، محمود الحسن اور خالد حسین کو شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Dhaka Test: Both Pakistan openers out for 70 runs