واشنگٹن/ نئی دہلی: بھارت پانی کی طرح پیسہ بہانے کے باوجود ناکام۔
امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست کا سامنا ہے۔
امریکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی لابنگ فرم کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز دیے اور بھارت نے اپنی سفارتی ساکھ کو بحال کرنے کی کوشش کی۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ آپریشن سندور میں بھارت نے لابنگ کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطے شروع کیے اوربھارتی وفد نے امریکی انتظامیہ سے ملاقاتوں کے لیے لابنگ فرم کی مدد لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے 2 لابنگ فرمز کو بالترتیب 1.8 ملین ڈالر اور 75 ہزار ڈالرز سہ ماہی پر ہائر کیا۔