کراچی: پچھلے چند دنوں سے امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 63 پیسے سستا ہوکر 228 روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ 6 روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر 10 روپے 59 پیسے سستا ہوا، ڈالر کی قیمت میں حالیہ کمی کے بعد پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 1350 ارب روپے کی کمی ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی خبر کے بعد سے پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو گرتی ملکی معیشت کو سنبھالنے اور پاکستانی روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔