کراچی: تاجروں نے بندرگاہوں پر پھنسے خام مال کے سیکڑوں کنٹینرز چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔
اس ضمن میں تاجروں کا کہنا ہے کہ کمرشل بینک زرمبادلہ کا جواز بناکر دستاویزات کلیئر نہیں کررہے اور خام مال کی ایل سی اور دیگر دستاویزات کی کلیئرنس نہ ملنے پر اربوں روپے مالیت کا مال خراب ہورہا ہے۔
تاجروں کا مؤقف ہے کہ فارماسوٹیکل کمپنیز کو بھی خام مال کی کمی کا سامنا ہے جب کہ خام مال کی قلت کی وجہ سے لوہے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
اُن کا موقف ہے کہ فی الفور پھنسے ہوئے کنٹینرز کو چھوڑا جائے تاکہ اس حوالے سے صورت حال بہتر رُخ اختیار کرسکے۔