گڈو اور نندی پور پاور پلانٹ کی نج کاری منسوخ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: گڈو اور نندی پور پاور پلانٹ کی نج کاری منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع نج کاری کمیشن کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو ملنے سے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 100 ارب روپے کم ہوگا، نندی پور اور گڈو پاور پلانٹس سوئی گیس کمپنیوں کے 100 ارب روپے کے نادہندہ ہیں، دونوں پاور پلانٹس کے 100 ارب کے کنٹرولنگ اسٹیک پی ایس او کو دیے جائیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نندی پور پاور اور گڈو پاور پلانٹ کو نج کاری فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاور پلانٹس کے شیئرز سے وفاقی حکومت سوئی گیس کمپنیوں کے واجبات کلیئر کرائے گی۔
ذرائع کے مطابق پاور پلانٹس کو نج کاری فہرست سے نکالنے کے لیے وزارت توانائی، پٹرولیم اور نج کاری کمیشن رضامند ہوگئے ہیں، تاہم پاور پلانٹس کو نج کاری فہرست سے نکالنے کے لیے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے مشروط ہے۔

 

Decision to Cancel PrivatizationGovt of PakistanGuddo and Nandi Pur Power Plant