وائس آف سندھ کے زیر اہتمام سندھ کی تاریخ پر داستان گوئی کی محفل

کراچی: وائس آف سندھ کے زیر اہتمام اقرا یونیورسٹی کی اولڈ بلڈنگ کے لان میں سندھ کے تاریخی پس منظر کے حوالے سے داستان گوئی کی تقریب منعقد ہوئی، اس تقریب کے روح رواں وائس آف سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر ہارون تھے، جن کی شبانہ روز کاوشوں کے سبب ایسی شاندار تقریب کا انعقاد ممکن ہوسکا۔

اس داستان کو نامور قلم کار اقبال خورشید ضبط تحریر میں لائے، نامور داستان گو فواد خان اور میثم نقوی نے اس شان دار داستان کو اپنے منفرد انداز میں پیش کرکے حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی۔
داستان میں سندھ کے ابتدائی دور سے لے کر اب تک کے حالات کی تبدیلی کو نہایت خوبصورت انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ اس داستان میں سندھ دھرتی کی اہمیت و افادیت کو بھی انتہائی دلکش طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے۔


داستان میں سندھ دھرتی، دریائے سندھ اور اس خطے کا بڑا شان دار انداز میں تذکرہ کیا گیا ہے۔
داستان گوئی کی یہ تقریب مغرب کی نماز کے بعد شروع ہوئی، جس میں اردو اور سندھی زبان کے نامور لکھاریوں، شاعروں، ادیبوں، صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین محفل کے لیے پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔


حاضرین محفل نے سندھ کے حوالے سے داستان گوئی کی اس تقریب کو خوب سراہا، اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ اس قسم کی مزید تقریبات کا انعقاد سندھ کے تشخص کو اُجاگر کرنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

Dastan GoiDr Umair HaroonProgrameProject Director VOSStory of indus civilizationVoice of Sindh